بڈی باٹا پروگرام کے مثبت نتائج ، طلبہ میں یونیفارمس اور نصابی کتب بھی تقسیم
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : ریاست میں ایک طرف ٹیچرس کے تبادلوں اور ترقی کا عمل جاری ہے ۔ ملٹی زون 2 کے حدود میں 776 مقامی اداروں کے ٹیچرس گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر ( گریڈ 2 ) کی حیثیت سے ترقی پائی ہے ۔ ’ بڈی باٹا ‘ پروگرام کے دوران بڑے پیمانے پر طلبہ اسکولس میں داخلہ لے رہے ہیں ۔ ریاست میں ٹیچرس کی ترقی اور تبادلوں کا عمل جاری ہے ۔ عدالتی مقدمات کی یکسوئی کے بعد جہاں پر یہ کارروائی روک دی گئی تھی وہیں سے دوبارہ اس عمل کو شروع کیا گیا ہے ۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے ٹیچرس کی ترقی اور تبادلوں کے لیے ہری جھنڈی دکھا دی تھی جس کے بعد محکمہ تعلیم کی جانب سے ٹیچرس کے تبادلوں اور ترقی کے عمل کو شروع کیا ہے جو جون کے اواخر تک تکمیل کو پہونچ گئے ۔ جنہیں ترقی حاصل ہوئی ہے انہیں فوری نئی ذمہ داری سنبھال لینے کی ہدایت دیتے ہوئے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے ٹیچرس کی ترقی اور تبادلوں پر خصوصی نظر رکھی گئی ہے ۔ آر جے ڈیز اور ڈی ای اوز سے مسلسل روابط اور تال میل برقرار رکھتے ہوئے رپورٹس حاصل کی جارہی ہیں ۔ اس کے علاوہ سرکاری اسکولس میں طلبہ کے داخلوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے لیے بڈی باٹا پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے ۔ جس کے بھی مثبت نتائج وصول ہونے کی اطلاعات وصول ہورہی ہیں ۔ محکمہ تعلیم کے کمشنر نے بتایا کہ گذشتہ دو دن میں 10,577 نئے طلبہ نے سرکاری اسکولس میں داخلہ لیا ہے ۔ پہلی جماعت میں 24,082 نئے طلبہ نے پروگرام کے آغاز سے ابھی تک داخلہ لیا ہے ۔ 2,47,335 طلبہ میں یونیفارمس ، 1,13,727 طلبہ میں نصابی کتب 16,633 طلبہ میں نوٹ بکس 40,975 طلبہ میں ورک بکس تقسیم کئے گئے ہیں ۔۔ 2