ریاست میں ٹیچرس کی ترقی کیلئے محکمہ تعلیم کی تیاریاں

   

حکومت کو تجاویز روانہ ، منطوری حاصل ہوتے ہی ایک ہفتہ میں عمل مکمل کرنے کی منصوبہ بندی
حیدرآباد /3 جولائی ( سیاست نیوز ) تلنگانہ حکومت عنقریب ٹیچرس کو ترقی دینے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ ہیڈ ماسٹر ، اسکوائنٹ کی جائیدادوں پر ترقیوں سے بھرتی کرنے کیلئے عہدیداروں کی جانب سے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ حکومت سے منظوری حاصل ہوتے ہی شیڈول جاری کرتے ہوئے اندرون ایک ہفتہ ترقیوں کا عمل مکمل کیرنے کا محکمہ تعلیم کی جانب سے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ تبادلے اور ترقی ایک ساتھ کرنے کی تجاویز وصول ہونے کے باوجود فی الحال اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔ ریاست کے سرکاری اسکولس میں 1.10 لاکھ ٹیچرس خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ٹیچرس کی جانب سے ترقی اور تبادلوں کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ جس کا حکومت سنجیدگی سے جائزہ لے رہی ہے۔ واضح رہے کہ ستمبر ، اکٹوبر 2023 کے دوران ملٹی زون I کے حدود میں ہیڈ ماسٹرس کے تبادلے ان جائیدادوں کیلئے ترقی اور اسکول اسسٹنٹ کے تبادلے کئے گئے ۔ اس کے بعد مسئلہ عدالتوں سے رجوع ہونے پر یہ عمل روک دیا گیا ۔ دوبارہ جون ، جولائی 2024 میں ملٹی زون II کے حدود میں ہیڈ ماسٹرس کی ترقی و تبادلے ، اسکول اسسٹنٹ کی ترقی اور تبادلے ، ایس جی ٹیز کے تبالے ہوئے اس عمل میں تقریباً 47 ہزار تبادلے اور تقریباً 21 ہزار افراد کو ترقی دی گئی ۔ مزید 2 ہزار افراد میچول میاں بیوی اور دیگر زمرے میں شامل ہیں۔ گذشتہ سال 10 ہزار نئے ٹیچرس کا تقرر کیا گیا ہے۔ اس حساب سے 80 ہزار افراد تبادلوں سے محروم ہوگئے ۔ کم از کم 2 سال سرویس کے لزوم اور تین سال سرویس رہنے والوں کو تبادلوں سے استثنی دیا گیا ہے ۔ جس کے پیش نظر ترقی دینے کے معاملے میں حکومت غور کر رہی ہے ۔ 2
سری سیلم پراجیکٹ میں پانی کی آمد کا سلسلہ جاری
حیدرآباد 3 جولائی(یو این آئی) سری سیلم پراجیکٹ میں پانی کی آمد جاری ہے ۔ جورالہ سے 63,150 کیوزک پانی سری سیلم میں داخل ہوا جبکہ بائیں کنارے بجلی کی پیداوار مرکز سے 35,315 کیوزک اور دائیں کنارے بجلی کی پیداوار مرکز سے 27,830 کیوزک پانی بجلی پیداوار کے ذریعہ ناگرجنا ساگر کو چھوڑا گیا ۔سری سیلم کی مکمل آبی سطح 885 فٹ ہے جبکہ موجودہ سطح 875.60 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے ۔