ریاست میں ٹیچرس کی 10,673 جائیدادیں تقرر طلب

   

Ferty9 Clinic

آئندہ سال مزید 2,264 ٹیچرس وظیفہ پر سبکدوش ہوں گے ، محکمہ تعلیم کے اعداد و شمار
حیدرآباد :۔ محکمہ تعلیم کے مطابق ریاست میں 10,673 ٹیچرس کی مخلوعہ جائیدادیں ہیں ۔ ان میں زیادہ سکنڈری گریڈ ٹیچر ( ایس جی ٹی ) جائیدادیں ہیں ۔ ماباقی اسکول اسسٹنٹ (ایس اے ) ہیڈ ماسٹرس ( ایچ ایم ) کی جائیدادیں ہیں ۔ ان جائیدادوں پر راست تقررات کی گنجائش نہیں ہے ۔ ان میں 6 ہزار سے زائد ایس جی ٹی جائیدادوں پر راست تقررات کیے جاسکتے ہیں ۔ اسکول اسسٹنٹ کی 70 فیصد جائیدادیں ترقیوں کے ذریعہ اور 30 فیصد جائیدادیں راست تقررات کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ آئندہ تعلیمی سال میں مزید 2,264 ٹیچرس وظیفہ پر سبکدوش ہونگے ۔ محکمہ تعلیم کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے ۔ ان میں اکثریت نلگنڈہ کے 199 ٹیچرس ریٹائرڈ ہو رہے ہیں ۔ اسکے بعد 186 ٹیچرس ضلع کھمم سے ریٹائرڈ ہورہے ہیں ۔ ضلع سنگاریڈی سے 152 ضلع سدی پیٹ سے 139 ضلع نظام آباد سے 136 ورنگل اربن سے 106 ضلع کریم نگر سے 99 ماباقی ضلع سے 8 تا 99 ٹیچرس سبکدوش ہورہے ہیں ۔ محکمہ تعلیم سے پتہ چلا ہے کہ 615 ٹیچرس طویل تعطیلات پر ہیں ان میں سب سے زیادہ ضلع ونپرتی سے 89 ضلع ناگر کرنول سے 65 ضلع رنگاریڈی سے 62 ضلع نلگنڈہ سے 62 ضلع میدک سے 52 ضلع جوگو لامبا سے 30 ضلع کمرم بھیم آصف آباد سے 34 ضلع سدی پیٹ سے 22 ضلع نظام آباد سے 17 ضلع نرمل سے 18 ضلع منچریال سے 17 ٹیچرس شامل ہیں ۔ ماباقی اضلاع میں ایک سے 15 ٹیچرس شامل ہیں ۔