ریاست میں پبلک سرویس کمیشن گروپ IV امتحان کا پرامن انعقاد

   

حیدرآباد یکم جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں گروپIV کے امتحانات کا پرامن انعقاد عمل میں لایا گیا۔ تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کی نگرانی میں 8039جائیدادوں پر تقررات کیلئے آج امتحانات منعقد ہوئے ۔ امتحانات کیلئے9لاکھ 50 ہزار سے زائد امیدواروںکیلئے 2878 امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے ۔دو پرچہ جات پر مشتمل امتحان کا پہلا پرچہ صبح 10 بجے تا 12:30 بجے تھا جبکہ دوسرا پرچہ 2:30 تا 5بجے تھا۔ تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کے علاوہ ضلع انتظامیہ کی اطلاعات کے مطابق تمام امتحانی مراکز پر مجموعی اعتبار سے امتحانات کا پرامن اختتام عمل میںآیا اور کسی بڑے واقعہ کی شکایات نہیں ملیں ۔شہر کے کئی مراکز پر تاخیر سے پہنچنے پر امیدواروں کو مرکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی اور مراکز کے باہر امیدواروں کی دو مقامات پر تلاشی لی گئی ۔ ۔ مرحلہ وار تلاشی کے سبب تاخیر نہ ہواس کیلئے امیدواروں کو قبل از وقت مرکز پہنچنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔ دونوں شہروں میں امتحانی مراکز کے اطراف پولیس کے سخت صیانتی انتظامات کئے گئے تھے اور امتحانی مراکز پر سنٹر کوڈ کے ساتھ بیانرس کی تنصیب عمل میں لائی گئی تھی۔ پبلک سروس کمیشن کے ذمہ داروں نے امتحانات میں مجموعی حاضری بتایا کہ ضلع واری اساس پر تفصیلات وصول کی جار ہی ہیں اور تمام اضلاع سے امیدواروں کی حاضری اور دیگر تفصیلات ملنے کے بعد انہیں کمیشن جاری کریگا ۔ ۔ امتحانات کے پرامن و بہتر انعقاد کیلئے 40ہزار ممتحن اور 2878 چیف سپرنٹنڈنٹ کی خدمات حاصل کی گئیںتھیں۔م