خاندان کے تمام ارکان ایک بوتھ پر ووٹ ڈال سکیں گے
حیدرآباد۔ 10 جون (سیاست نیوز) ریاست میں ووٹر لسٹ پر عنقریب نظرثانی کی جائے گی۔ سی ای او سدرشن ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ خصوصی ووٹر لسٹ پر نظرثانی کا کام بروقت مکمل کیا جائے۔ سدرشن ریڈی نے اضلاع کے کلکٹرس اور انتخابی عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ انہوں نے حکم دیا کہ وہ پولنگ مراکز کو عوام کیلئے مزید قابل رسائی بنانے کے اقدامات کرے۔ پولنگ مراکز پر ووٹرس کی تعداد زیادہ ہے، انہیں کم کیا جائے اور نئے پولنگ مراکز قائم کئے جائیں۔ بالخصوص بڑے بڑے اپارٹمنٹس، نئے کالونیز اور جھونپر پٹی کے مقامات پر نئے پولنگ سنٹرس قائم کئے جائیں۔ پہلے سروے کیا جائے، اس کے بعد جن مقامات پر نئے پولنگ اسٹیشن کی ضرورت ہے، اس کی نشاندہی کی جائے۔ ایک خاندان کے تمام ارکان کو ایک ہی پولنگ اسٹیشن میں ووٹ دینے کی سہولت فراہم کی جائے۔ انتخابی عمل میں عملے کی کمی نہ ہونے پائے، اس کی پہلے سے انتظامات کرلئے جائیں۔ فہرست رائے دہندگان، قواعد، انتخابی قوانین، جدید کمپیوٹر سسٹم کے تعلق سے عملہ میں شعور کیا جائے۔ انتخابی عملہ گھر گھر پہنچ کر ووٹر لسٹ کو درست کرے۔ ووٹر شناختی کارڈ میں کوئی تبدیلی ہو تو اس کو بھی پورا کیا جائے۔2