ریاست میں چھ ائرپورٹس کے قیام کی تجویز : وزیر کے ٹی آر کا خطاب

,

   

حیدرآباد 13 مارچ ( سیاست نیوز ) حکومت تلنگانہ کی جانب سے ریاست میںچھ ائرپورٹس کے قیام کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔ تین گرین فیلڈ اور ایک براون فیلڈ ایرو ڈرومس کے قیام کی بھی تجویز ہے ۔ وزیر صنعت و آئی ٹی کے ٹی راما راو نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے ونگس انڈیا 2020 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے ائرپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کو اس سلسلہ میں رپورٹس تیار کرنے کنسلٹنٹ مقرر کیا ہے ۔ سب کیلئے پرواز کے تھیم کے ساتھ یہ ہوابازی شو منعقد ہو رہا ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ حکومت اسی تھیم کے مطابق سابقہ ائرپورٹس کو بحال کرنے اور گرین فیلڈ ائرپورٹس قائم کرنے کی تجویز پر غور کر رہے ہی ۔ اس کا مقصد ریاست کے دور دراز کے مقامات کو بھی مربوط کرنا اصل مقصد ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے تین گرین فیلڈ ائرپورٹس قائم کرنے اور تین براون فیلڈ ائرپورٹس قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گرین فیلڈ ائرپورٹس بھدرادری کتہ گوڑم ‘ نظام آباد میں جکران پلی میں اور محبوب نگر کے گوڈی بنڈہ میں قائم کرنے کی تجویز ہے جبکہ براون فیلڈ ائرپورٹس ورنگل اربن ‘ پیدا پلی اور عادل آباد میں قائم کرنے کا ارادہ ہے ۔