ریاست میں ڈاکٹرس کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کا عمل شروع

   

48 ڈینٹل اسسٹنٹ سرجن ، 4 اسپیچ پیتھالوجسٹ کی جائیدادوں کیلئے اعلامیہ جاری
371 اسسٹنٹ پروفیسرس کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ کی جلد اجرائی متوقع
حیدرآباد ۔ 27 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : ریاست کے سرکاری ہاسپٹلس میں ڈاکٹرس کی قلت کو دور کرنے کے لیے حکومت نے مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کرنے کے اقدامات کا آغاز کردیا ہے ۔ گذشتہ 17 ماہ کے دوران محکمہ صحت میں 8 ہزار سے جائیدادوں پر تقررات کئے گئے ہیں ۔ تازہ طور پر ویدیا ودھنا پریشد ہاسپٹلس میں مریضوں کو معیاری طبی خدمات فراہم کرنے اور میڈیکل کالجس میں طلبہ کو پڑھانے کے لیے سینکڑوں اسسٹنٹ پروفیسرس کے تقررات کیے جارہے ہیں ۔ اس سلسلے میں ویدیا ودھنا پریشد میں 48 ڈینٹل اسسٹنٹ سرجن 4 اسپیچ پیتھالوجسٹ کی جائیدادوں پر تقررات کے لیے دو نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں ۔ اسپیچ پیتھالوجسٹ جائیدادوں کے لیے 12 تا 26 جولائی تک اور ڈینٹل اسسٹنٹ سرجنس کی جائیدادوں کے لیے 14 تا 25 جولائی تک آن لائن میں درخواستیں وصول کی جارہی ہیں ۔ جائیدادوں کی تفصیلات ، تعلیمی قابلیت و دیگر تفصیلات کو ریکروٹمنٹ بورڈ کے ویب سائیٹ پر دستیاب رکھا گیا ہے ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے حال ہی میں گورنمنٹ میڈیکل کالجس کا جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ عہدیداروں نے گورنمنٹ میڈیکل کالجس میں پروفیسرس کی قلت پر تفصیلی رپورٹ پیش کی ۔ بعض گورنمنٹ میڈیکل کالجس میں ایم بی بی ایس سال اول کے طلبہ کو پڑھانے کے لیے اناٹومی ، فیزیالوجی کے لکچررس موجود نہ ہونے اور برسوں سے یہ جائیداد مخلوعہ ہونے کی وجہ سے طلبہ کی تعلیم متاثر ہونے سے واقف کرایا ۔ دیگر مختلف ہاسپٹلس میں پیڈیا ٹریشن ، گیاناکالوجسٹ نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا پڑنے پر روشنی ڈالی ۔ جس پر چیف منسٹر نے ڈاکٹرس کی مخلوعہ جائیدادوں پر فوری تقررات کرنے کی ہدایت دی جس کے بعد محکمہ صحت نے 371 اسسٹنٹ پروفیسرس کا تقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس کا ایک دو دن میں نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا ۔ جس میں گیاناکالوجسٹ کی 90 ، انستھیا کی 44 ، پیڈیاٹرکس کی 28 ، اناٹومی کی 22 ، فزیالوجی کی ، 29 پیتھالوجی کی 15 ، ایس پی ایم کی 25 ، فارمالولوجی کی 28 ، جنرل میڈیسن کی 47 ، جنرل سرجری کی 43 جائیدادیں شامل ہیں ۔۔ 2