حیدرآباد 7 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ریاست میں ڈگری آن لائین سروسیس تلنگانہ ( دوست ) کے ذریعہ تاحال جملہ 1,96,691 طلبا نے ڈگری نشستوں پر اپنے داخلوں کی توثیق کردی ہے ۔ یہ داخلے پہلے ‘ دوسرے اور تیسرے مرحلے میں کئے گئے ہیں۔ اسی طرح جملہ 2,12,143 طلبا نے پہلے دوسرے اور تیسرے مرحلے میںسیلف رپورٹنگ کی تھی ۔ ریاست کے جملہ 947 ڈگری کالجس میں ڈگری کی 4,16,575 نشستیں دستیاب ہیں۔ بین کالجس مرحلہ وار نشستوں کی تفصیل جمع کو جاری کی جائے گی ۔ تلنگانہ اسٹیٹ کونسل برائے اعلی تعلیم اور دوست کے کنوینر پروفیسر آر لمبادری نے یہ بات بتائی ۔