ریاست میں کنٹراکٹ لکچررس کئی مسائل کے شکار

   

ہمہ جہت تعلیمی خدمات انجام دینے کے باوجود حکومت کے مختلف مراعات سے محروم

نظام آباد۔ریاست تلنگانہ میں سال2000 سے گورنمنٹ جونیر اور ڈگری کالج میں کنٹراکٹ لکچررس کام چلایا جارہاہے ان لکچررس میں بعض خادم تحریر اپنی عمر کی 58بہاریں مکمل کرنے پر انھیں تدریسی خدمات سے سبکدوش کردیاگیا۔یاد رہے کہ ان کنٹرایکٹ لکچررس کا ورک لوڈ بھی مستقل لکچرر کے مماثل ہوتاہے اور وہ بھی مستقل لکچرر س کی طرح کالج میں ہمہ جہت خدمات انجام دیتے ہیں اور ان تمام خدمات بھی مستقل لکچررس کی طرح ہی ہوتیں ہیں۔ سال 2014میں تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد ان لکچررس کو باقاعدہ بنانے کا وعدہ کیا گیا اور اس ضمن میں جی اؤ 16جاری کیا گیا۔لیکن کئی سال گزرجانے کے بعد بھی ان لکچررس کو آس میں رکھااورکنٹراکٹ لکچررس اب تک صرف مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔ تلنگانہ حکومت کو 6سال کا عرصہ گزرچکا لیکن اب تک باقاعدہ کرنے کی بات پر عمل نہیں کیا گیا۔ کنٹراکٹ لکچررس اپنی عمروں کے اس دہنے پر ہیں جہاں کوئی بھی مسابقتی امتحانات کے اہل نہیں رہے اور اپنی گھریلو زندگیوں سے کافی دشواروں کا سامنا کررہے ہیں اپنے بچوں کی تعلیم ، روزمرہ کے اخراجات، مکان کا کرایہ کیلئے قرض کے بوجھ تلے دبے جارہے ہیں اور اسی ذہنی الجھنوں کو لیکر وہ کالج میں دوسرے ریگولر لیکچررس کے شانہ بہ شانہ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔کئی ایک کنٹرایکٹ لکچررس نے ان ذہنی الجھنوں کے چلتے اپنی جانوں کو گنوؤا دیا ہے۔اگر کو ئی ریگولر سرکاری ملازم ملازمت کے دوران انتقال کرجاتاہے تو اس کو بہت سی مراعات دی جاتی ہے اور ارکان خاندان میں سے کسی کو ملازمت دی جاتی ہے لیکن کنٹرایکٹ لکچررس کی ملازمت کے دوران موت واقع ہونے پر کسی بھی قسم کی سہولت ارکان خاندان کو نہیں ملتی ۔اس کے علاوہ کنٹرایکٹ لکچررس اگر بیمار ہوجائے تو اس کو حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کی کو ئی میڈیکل کی سہولت حاصل نہیں ہوتی ۔اور اس پر ستم یہ کہ غیر حاضر کی صورت میں تنخواہ کاٹ دی جاتی ہے۔ حال تو یہ ہے کہ خواتین کو بھی میٹرنٹی لیو لینے کی صورت میں تنخواہ نہیںد ی جاتی۔ کنٹرایکٹ لکچررس پر ستم ظریفی اس حد تک ہے کہ وہ صرف اپنے فرائض انجام دیتے ہیں اور انھیں وقت پر تنخواہ بھی نصیب نہیں ہوتی ہے۔ـ” معلم اگر بھوکا ہو توطالب علموں کو کس طرح تعلیم دے گا، ہر سرکاری ملازم کے گھر ہر ماہ کی پہلی تاریخ پر خوشیاں آتی ہیں لیکن کنٹراکٹ لکچررس کی زندگی میں پہلی تاریخ شاید ہی نہیں آتی۔ یا پھر ماہ کی پہلی تاریخ کی خوشیاں ان کی نصیب میں ہی نہیں۔ عالی جناب وزیر اعلیٰ کے سی آر صاحب سے ادباًا التماس ہے کہ کنٹرایکٹ لکچررس کے خدمات کو جلد از جلد باقاعدہ بنائیں اور ان کے دیگر تمام مسائل کو جلد از جلد حل کریں اور جی او16کے تحت ان کی خدمات کو ریگولرائیز کریں تو نوازش ہوگی۔