ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کرنے چیف سکریٹری کی ہدایات
حیدرآباد۔ چیف سکریٹری تلنگانہ مسٹر سومیش کمار نے آج عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ صف اول کے ہیلت ورکرس ‘ پولیس اہلکاروں اور صفائی عملہ کا ڈاٹا تیار کریں تاکہ ترجیحی بنیادوں پر انہیں کورونا ویکسین فراہم کی جاسکے ۔ چیف سکریٹری نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ان شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کو ریاست میںترجیحی بنیادوں پر کورونا سے نمٹنے کی ویکسین فراہم کی جائے گی ۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ سومیش کمار نے ریاستی سطح کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی ۔ اس اجلاس میں کورونا ویکسین کی فراہمی کی تیاریسے متعلق جائزہ لیا گیا ۔ ومیش کمار نے محتلف محکمہ جات کو ہدایت دی کہ وہ ایک دوسرے سے اشتراک میں کام کریں اور کورونا کی ٹیکہ اندازی کے پہلے مرحلہ کیلئے منظم انداز میں انتظامات اور تیاریاں کی جائیں۔ انہوں نے بنیادی انتظامات ‘ حمل و نقل ‘ ہیلت عملہ کی تربیت ‘ سرد خانہ کی سہولیات ‘ صحت سے متعلق سہولیات کے جائزہ وغیرہ کا آج کے اجلاس میں تفصیلی جائزہ لیا ۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ ٹیکہ اندازی مراکز کیلئے پروٹوکول تیار کریںاور اسی کے مطابق تیاریاں انجام دی جائیں۔