ریاست میں کورونا وائرس کے 1,550 نئے پازیٹیو کیس

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ ریاست میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں آج قدرے اضافہ ہوا ہے اور ایک دن میں وائرس کے 1,550 نئے پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ریاستی حکومت کے ایک بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ آج ایک دن میں 9 اموات بھی ہوئی ہیں جن سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 365 ہوگئی ہے ۔ آج 1,197 مریضوں کو علاج اور صحتیابی کے بعد ڈسچارج بھی کردیا گیا ہے ۔ اب تک ڈسچارج مریضوں کی تعداد 23,679 ہوگئی ہے جبکہ مزید 12,178 مریض ہنوز دواخانوں میں زیر علاج ہیں۔ آج کے نئے پازیٹیو کیسوں میں جملہ 926 کیس گریٹر حیدرآباد سے رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ رنگا ریڈی سے 212 اور میڑچل سے 53 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ کریمنگر سے 86 ‘ نلگنڈہ سے 41 ‘ کھمم سے 38 ‘ کاماریڈی سے 33 سنگاریڈی سے 19 ورنگل اربن سے 16 محبوب آباد سے 13 کتہ گوڑم ‘ جنگاوں ‘ سدی پیٹ اور سوریہ پیٹ سے فی کس 10,10 اور ورنگل رورل سے 8 نئے پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ راجنا سرسلہ سے 7 کیس رپورٹ ہوئے