حیدرآباد 11 جون ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد ‘ نظام آباد ‘ نرمل ‘ آصف آباد ‘ منچریال ‘ جگتیال ‘ راجنا سرسلہ ‘ پیدا پلی ‘ کریمنگر ‘ جئے شنکر بھوپال پلی ‘ کتہ گوڑم ‘ ورنگل ‘ محبوب نگر اور کھمم میں کچھ مقامات پر گرمی کی لہر پیدا ہوسکتی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ گرمی کی لہر 13 جون کو بھی برقرار رہ سکتی ہے جبکہ اس کے بعد 15 جون کو گرج چمک اور تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔ ہلکی سے اوسط بارش بھی کچھ مقامات پر ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ حیدرآباد اور اطراف میں بھی ہلکی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی رات کے وقت ہوسکتی ہے ۔ اعظم ترین درجہ حرارت 38 ڈگری اور اقل ترین 28 ڈگری سلسئیس ہوسکتا ہے ۔
