ریاست میں گرمی کی شدت کاسلسلہ جاری

   

حیدرآباد۔ 2اپریل (یواین آئی)محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی کہ تلنگانہ میں آئندہ چار دنوں درجہ حرارت 43 تا 44 ڈگری سلسیس درج کیاجائیگا۔ محکمہ موسمیات ڈائرکٹر ناگارتنانے کہا کہ ریاست کے کئی مقامات پر درجہ حرارت 40ڈگری سے تجاوز کرگیا ہے ۔ گذشتہ سال مارچ کے برخلاف جاریہ سال مارچ میں معمول کے درجہ حرارت میں ایک یا دو ڈگری کا اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ریاست کے شمالی اضلاع میں جاریہ ماہ درجہ حرارت معمول سے زائد درج کیاجائیگا۔ کئی مقامات پر دو دن ایلو الرٹ جاری کیاگیا ہے ۔ آئندہ تین دنوں میں کریم نگر، عادل آبادمیں درجہ حرارت 42 تا 43 ڈگری سلسیس درج ہوسکتا ہے ۔