۔ 15 ستمبر سے انٹر فرسٹ ائر امتحان کی تیاری، سرکاری تعلیم پر عوامی اعتماد میں اضافہ ، وزیر تعلیم
حیدرآباد 12 اگست (سیاست نیوز) ریاست میں کورونا کے کیسوں میں دن بہ دن کمی کو دیکھتے ہوئے محکمہ تعلیم کی جانب سے یکم ستمبر سے مرحلہ واری سطح پر تعلیمی اداروں کی کشادگی عمل میں لانے کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جارہا ہے ، سب کچھ ٹھیک ٹھاک رہا تو پہلے مرحلے میں آٹھویں جماعت سے پوسٹ گریجویٹ (پی جی) تک باقاعدہ کلاسس شروع کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے ملک کی مختلف ریاستوں میں تعلیمی اداروں کو کھولنے اور چند ریاستوں میں تعلیمی اداروں کی کشادگی پر غور کرنے کے مسئلہ کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ انٹر فرسٹ ایئر میں داخلوں کی آخری تاریخ میں 30 اگست تک توسیع کرکے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ دوسری طرف تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی جانب سے 15 ستمبر سے انٹر میڈیٹ فرسٹ ایئر کے امتحانات کے انعقاد کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ آئندہ دو یا تین دن میں انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کے امتحانات کا شیڈول جاری ہونے کا امکان ہے ۔ ریاست میں کورونا بحران کے دوران تلنگانہ حکومت نے انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کے طلبہ کو بغیر امتحانات کے سیکنڈ ایئر میں پروموٹ کردیا تھا ، اب ان طلبہ کیلئے فرسٹ ایئر کے امتحانات کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ انٹرمیڈیٹ سکنڈ ایئر کے امتحانات کو منسوخ کرکے طلبہ کو فرسٹ ایئر کے مارکس کی بنیاد پر سیکنڈ ایئر میں مارکس دیئے گئے تھے ۔ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے سرکاری اسکولس و کالجس میں بڑے پیمانے پر داخلے ہونے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ریاست میں تعلیم کی ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے جس سے طلبہ اور ان کے والدین کا سرکاری تعلیم پر اعتماد بڑھ گیا ہے ۔ انٹرمیڈیٹ میں داخلوں میں زبردست اضافہ کا حوالہ دیتے ہوئے سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ گزشتہ سال 52 ہزار طلبہ نے گورنمنٹ کالجس میں داخلہ لیا تھا جن کی تعداد جاریہ سال بڑھ کر 1.9 لاکھ تک پہنچ گئی ہے ۔ حکومت کی جانب سے انٹر کی تعلیم میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لائے جارہے ہیں۔ ہر پانچ سال میں ایک مرتبہ سبجیکٹ میں تبدیلی لائی جارہی ہے ۔ ریاست میں تمام طلبہ کو مفت نصابی کتب تقسیم کئے جارہے ہیں جس پر سالانہ 9 کروڑ روپئے خرچ کئے جارہے ہی
