ریاست میں 1.52 لاکھ افراد ایڈز سے متاثر !

   

۔ 80 ہزار افراد زیر علاج ، 32 ہزار افراد لاپتہ ، 800 حاملہ خواتین شامل
حیدرآباد ۔ یکم ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاست میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ریاست میں 1.52 لاکھ ایڈز کے مریض ہونے کا اندازہ لگایا جارہا ہے ۔ محکمہ صحت کی جانب سے 1.20 لاکھ متاثرین کی شناخت کی گئی ہے ۔ جن میں صرف 80 لاکھ افراد علاج کرارہے ہیں ۔ مزید 40 ہزار افراد منھ چھپا کر گھوم رہے ہیں ۔ مزید 32 ہزار افراد کہاں ہیں اس کا پتہ نہیں چل رہا ہے ، جس سے تشویش پیدا ہوگئی ہے ۔ ان لوگوں سے دوسروں کو مرض پھیلنے کا عہدیداروں کی جانب سے انتباہ دیا جارہا ہے ۔ جو لوگ ایچ آئی وی پازیٹیو سے متاثر ہوئے ہیں ۔ انہیں مسلسل اپنا علاج کرانے کی ضرورت ہے ۔ جس سے ان کی عمر میں اضافہ ہوگا ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کوویڈ میں شدت پیدا ہوجانے کا بہانہ کرتے ہوئے علاج میں غفلت پیدا کی جاتی ہے تو زندگی کو خطرہ ہوسکتا ہے ۔ ریاست میں سالانہ 6 تا 8 افراد ایڈز سے متاثر ہورہے ہیں ۔ اعداد و شمار سے اس کا پتہ چلتا ہے ۔ تاہم جاریہ سال ایڈز اموات میں کمی ہونے کا ایڈز کنٹرول سوسائٹی کے عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے ۔ اس کی تمام تفصیلات آئندہ ایک دو دن میں جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ریاست تلنگانہ میں 800 حاملہ خواتین کو ایڈز کا شکار ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ریاست میں ہر سال 6 لاکھ خواتین حاملہ ہوتی ہیں جن میں 0.13 فیصد خواتین میں ایڈز کی نشاندہی ہوئی ہے ۔ ان ایڈز سے متاثرہ حاملہ خواتین پر محکمہ صحت کی جانب سے خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ حاملہ خاتون کے بچوں کو ایڈز سے متاثر ہونے سے بچانے کے لیے بڑے پیمانے پر احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ گذشتہ سال 600 حاملہ خواتین کے بچوں کو اس مرض سے محفوظ رکھا گیا صرف 7 بچے ایڈز سے متاثر ہوئے ۔۔ ن