ریاست میں 14 ہزار آنگن واڑی ٹیچر ہیلپرس کے تقررات کئے جائیں گے، وزیر سیتااکا کا خطاب

   

حیدرآباد ۔ 25 اکٹوبر (سیاست نیوز) ریاستی وزیر ویمن اینڈ چائلڈ ویلفیر سیتااکا نے کہا کہ عنقریب 14 ہزار ٹیچرس ہیلپرس کا تقرر کیا جائے گا۔ آج وزیر نے گریڈ I سوپروائزرس منتخب ہونے والے امیدواروں میں تقرر نامے حوالے کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ سیتااکا نے کہا کہ کانگریس حکومت خواتین کی ترقی اور بہبود کے معاملے میں عہد کی پابند ہے۔ خواتین کو ہر شعبہ میں چیلنجس کا سامنا ہے۔ ریونت ریڈی ہر اسکیم میں خواتین کو ترجیح دیتے ہوئے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ سابق وزیراعظم آنجہانی اندرا گاندھی نے ہندوستان میں آئی سی ڈی ایس خدمات کو بہت زیادہ اہمیت دی تھی۔ انہوں نے محکمہ خواتین و اطفال بہبود میں گریڈ ون سوپروائزرس منتخب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد دی ہے اور 181 سوپروائزرس کو تقررات نامے حوالے کیا۔ سیتااکا نے کہا کہ ان جائیدادوں کیلئے ہزاروں امیدواروں نے اپنی قسمت آزمائی تھی مگر بہتر مظاہرہ کرنے والوں کو ہی ملازمتیں حاصل ہوئی ہیں۔ کانگریس نے اسمبلی انتخابات میں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ حکومت تشکیل دینے کے بعد چیف منسٹر ریونت ریڈی نے پہلے سال میں 60 ہزار سرکاری ملازمتیں فراہم کی ہے اس کے بعد ملازمتیں فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے منتخب سوپروائزرس کو دیانتداری اور ایمانداری سے کام کرتے ہوئے حکومت کی فلاحی اسکیمات کو عوام تک پہنچانے میں اہم رول ادا کرنے پر زور دیا۔ ساتھ ہی ان کی جو بھی ذمہ داریاں ہیں اس کو بخوبی نبھائیں۔ انہوں نے کہا کہ آنجہانی اندرا گاندھی نے 1970ء میں پہلی مرتبہ تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں تجربہ کی بنیاد پر آنگن واڑی سنٹر کا افتتاح کیا تھا۔ اس سنٹر کے مثبت نتائج کو دیکھتے ہوئے سارے ملک میں توسیع دیا گیا ہے۔2