حیدرآباد۔/14 جون، ( سیاست نیوز) حکومت نے بی سی طبقات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کیلئے مزید 17 بی سی ویلفیر اقامتی ڈگری کالجس کی منظوری دی ہے۔ ریاست کے ہر ضلع میں ایک بی سی ویلفیر ڈگری کالج قائم کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ورنگل میں ڈگری کالج کے علاوہ حکومت نے 15 ڈگری کالجس بشمول دو اگریکلچرل ڈگری کالجس کی منظوری دی ہے جن میں تعلیمی سال 2022-23 سے تعلیم کا آغاز ہوچکا ہے۔ سکریٹری بی سی ویلفیر بی وینکٹیشم نے بتایا کہ نئے ڈگری کالجس میں داخلے کیلئے عنقریب انتظامی منظوری دی جائے گی اور یہ کالجس تعلیمی سال 2023-24 سے کارکرد ہوجائیں گے۔ 2022-23 میں نئے اضلاع میں 33 کالجس کا آغاز ہوا۔ 19 بی سی ویلفیر اقامتی اسکولوں میں 7 ہزار طلبہ زیر تعلیم تھے لیکن ریاستی حکومت نے بی سی اقامتی اسکولوں کی تعداد کو بڑھا کر 327 کردیا ہے اور زیر تعلیم طلبہ کی تعداد 261310 ہے۔ر