حیدرآباد۔ تلنگانہ میں جمعہ کو جملہ 21,477 افراد نے کورونا ٹیکہ کا پہلا ڈوز لیا جبکہ 732 افراد نے دوسرا ڈوز حاصل کیا ۔ آج جاری کردہ ایک بلیٹن میں ڈائرکٹر عوامی صحت نے بتایا کہ جن افراد نے پہلا ڈوز حاصل کیا ان میں 11,902 افراد 60 سال سے زائد عمر کے ہیں۔ اس کے علاوہ 7.621 افراد کی عمریں 45 سے 49 سال کے درمیان کی ہیں اور ان کو کچھ عوارض لاحق ہیں۔ 1,126 ہیلت کئیر ورکرس اور 828 فرنٹ لائین ورکرس نے بھی کورونا ٹیکہ لیا ہے ۔ ریاست میں جملہ 6,79,928 افراد نے اب تک ٹیکہ لیا ہے ۔