ریاست میں 24 دن بعد آج تعلیمی اداروں کی کشادگی

   

صفائی اور سینیٹائزیشن کے وسیع تر انتظامات ، کورونا سے بچاؤ کے قواعد پر سختی سے عمل آوری
حیدرآباد ۔ 31 جنوری ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے یکم فبروری سے تعلیمی اداروں کی کشادگی عمل میں لانے کی ہدایت دی ہے جس کے بعد سرکاری و خانگی تعلیمی اداروں کی جانب سے 24 دنوں کے بعد فزیکل کلاسیس شروع کرنے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ۔ عہدیداروں نے سرکاری اسکولس اور کالجس میں اتوار اور پیر کو صاف صفائی کے مکمل انتظامات کرنے کی متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی جس کے پیش نظر سرکاری اسکولس و کالجس میں صاف صفائی کے علاوہ کلاس رومس کو سینیٹائز کیا گیا ہے ۔ حکومت نے سنکرانتی کے 8 تا 16 جنوری پہلے تعطیلات کا اعلان کیا ، کورونا وباء میں اضافہ کے پیش نظر تعطیلات کو 31 جنوری تک توسیع دی تھی ۔ یکم فبروری سے تعلیمی اداروں کی کشادگی کیلئے منظوری دے دی ہے ۔ ریاست بھر میں 42,575 اسکولس ہیں ان میں 20,752 پری پرائمری ، 7471 اپر پرائمری ، 11,921 سیکنڈری ، 2431 ہائر سیکنڈری ہیں جن میں تقریباً 26 ہزار سرکاری اسکولس ہیں ۔ان تمام اسکولس میں صاف صفائی کے تمام انتظامات مکمل ہوگئے ہیں ۔ کورونا کے قواعد پر سختی سے عمل آوری کرنے کے بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں اس کیلئے اضلاع و منڈل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دیتے ہوئے صفائی کی نگرانی کی گئی ۔ اسکولس ہیڈ ماسٹرس کو ہدایت دی گئی کہ طلبہ اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کیلئے ماسک لازمی قرار دیں ۔ سنیٹائزر دستیاب رکھیں ۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ تک پانچویں جماعت تک طلبہ کی حاضری کم ہونے کے امکانات ہیں ۔ ہاسٹلس کی صفائی پر خاص توجہ دی جارہی ہے ۔ قریب میں مقیم بچوں کیلئے ایک ہفتہ تک اسکولس میں صرف پڑھائی کیلئے آنے زبانی احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ تعطیلات کے دوران 15 تا 18 سال عمر کے کئی بچوں نے کورونا کا ٹیکہ لیا جس سے ان کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوا ۔ جن بچوں نے ٹیکہ نہیں لیا ان کیلئے ٹیکہ اندازی کے انتظامات کئے جائیں گے ۔ ن