حیدرآباد۔ وزیر زراعت ایس نرنجن ریڈی نے اسمبلی میں بتایا کہ ریاست میں 2596 ریتو ویدیکا کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کسانوں کی بہبود کیلئے حکومت نے 572.22 کروڑ روپئے صرف کرتے ہوئے 2601 ریتو ویدیکا تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان میں سے 2596 کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے ۔