ریاست میں 28 ڈسمبر سے آئی سیٹ کی خصوصی کونسلنگ

   

حیدرآباد /26 نومبر ( سیاست نیوز ) ریاست میں آئی سیٹ خصوصی مرحلہ کی کونسلنگ کا 28 ڈسمبر سے آغاز ہوگا ۔ آئی سیٹ داخلہ کمیٹی کنوینر نوین متل نے بتایا کہ 28 اور 29 ڈسمبر سے پراسیسنگ کا آغاز ہوگا ۔ امیدوار پراسیسنگ کی فیس ادا کرکے ان تاریخوں میں سلاٹ بک کروالیں ۔ ایم بی اے ، ایم سی اے ، نشستوں پر بھرتی کیلئے کونسلنگ ہورہی ہے ۔ اس میں پہلے و دوسرے مرحلہ میں سیٹ نہ پانے والے امیدواروں کیلئے شرکت کا موقع رہیگا۔ ان کے ساتھ نئے امیدوار بھی شرکت کرسکتے ہیں جن کے دستاویزات کی جانچ ہوگی ۔ ع