ریاست میں 3 جون سے بڈی باٹا

   

حیدرآباد ۔ 30 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ میں سرکاری اسکولس میں بچوں کو شریک کروانے کیلئے خصوصی مہم ، پروفیسر جئے شنکر بڈی باٹا پروگرام محکمہ تعلیمات کی جانب سے 3 جون سے شروع کیا جائے گا جو 17 جون تک جاری رہے گا ۔ پروگرام کا مقصد گورنمنٹ اسکولس میں بچوں کے داخلوں میں اضافہ کرنا اور انہیں معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے ۔