حیدرآباد21۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) بارش سے ریاست میں جن سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے ، ان کی مرمت کیلئے مرکز سے کوئی امداد نہ ملنے کے باوجود ریاستی حکومت نے 1000 کروڑ روپئے جاری کئے ۔ ریاست میں 2,937 کیلو میٹر سڑکوں کی مرمت کا منصوبہ ہے ۔ ڈسمبر کے اواخر تک ٹنڈرس کا عمل مکمل ہوجائے گا ۔ محکمہ عمارت و شوارع نے 510 کاموں کے ورک اڈریس جاری کرنے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ جنوری کے پہلے ہفتہ سے کاموں کا آغاز کرکے مئی 2022 ء تک تکمیل کا منصوبہ ہے ۔ اس سال معمول سے زیادہ بارش سے کئی بریجس اور سڑکوں کو نقصان ہوا تھا جن کی عارضی مرمت ہوئی تھی ۔ ان حالات میں مرکز سے قومی آفات سماوی بجٹ سے ریاستوں سے تعاون کیا جاتا ہے ۔ تلنگانہ حکومت مرکز کو نقصانات کی تفصیلات روانہ کرنے کے باوجود مرکز نے کسی قسم کا تعاون نہیں کیا جس کے بعد چیف منسٹر کے سی آر نے محکمہ عمارت و شوارع کے حکام کے ساتھ سڑکوں کی حالت کا جائزہ لیا ۔ مرکز پر انحصار کئے بغیر سڑکوں کی مرمت کی ہدایت دی ۔ حکام کی تجاویز پر 1000 کروڑ روپئے جاری کرنے محکمہ فینانس کو ہدایت دی ۔ محکمہ فینانس نے محکمہ عمارت و شوارع کو فنڈز جاری کردیئے ۔ ن