ریاست میں 407 کروڑ روپئے کے مصارف سے 23 میٹرنٹی ہاسپٹلس کی تعمیر

   

سرکاری ہاسپٹلس میں ڈیلیوری کا تناسب 54 فیصد ، نومولود اموات کی شرح گھٹ کر 16 فیصد : ہریش راؤ
حیدرآباد ۔ 25 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے بتایا کہ کے سی آر کٹ اسکیم متعارف کرانے کے بعد تلنگانہ کے سرکاری ہاسپٹلس میں ڈیلیوریز کا تناسب بڑھ کر 54 فیصد تک پہونچ گیا ہے ۔ 1500 کروڑ روپئے کے مصارف سے متحدہ ضلع محبوب نگر میں تین گورنمنٹ میڈیکل کالجس قائم کئے جارہے ہیں ۔ آج ونپرتی میں ریاستی وزیر نرنجن ریڈی کے ساتھ 17 کروڑ روپئے کے مصارف سے تعمیر کردہ ویمن اینڈ چائلڈ کیر سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ ریاست میں 407 کروڑ روپئے کے مصارف سے 23 میٹرنیٹی ہاسپٹلس اور 30 کروڑ روپئے کے مصارف سے ڈیلیوری رومس تعمیر کئے جارہے ہیں ۔ نومولود کے لیے ایس این سی یو مراکز کو 7 سال میں 65 تک بڑھا دیا گیا ہے ۔ نومولود اموات کی شرح 25 فیصد سے گھٹ کر 16 فیصد تک پہونچ گئی ہے ۔ متحدہ ضلع محبوب نگر میں 1500 کروڑ روپئے کے مصارف سے تین گورنمنٹ میڈیکل کالجس قائم کئے جارہے ہیں ۔ ونپرتی اور ناگر کرنول کے میڈیکل کالجس میں آئندہ تعلیمی سال سے کلاسیس کا آغاز ہوگا ۔ ونپرتی ، محبوب نگر ، ناگر کرنول اور گدوال میں فی کس 50 کروڑ روپئے کے مصارف سے 4 نرسنگ کالجس بھی قائم کئے جارہے ہیں ۔ 15 تا 17 سال عمر کے بچوں کی ٹیکہ اندازی کے معاملے میں ضلع ونپرتی سرفہرست ہے ۔ ابھی تک 90 فیصد بچوں کو ٹیکے دئیے گئے ہیں ۔ وزیر صحت نے عوام کو فیور سروے میں مکمل تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست میں تاحال ایک کروڑ 27 لاکھ ہوم آئسولیشن کٹس تقسیم کئے گئے ہیں ۔ 2 کروڑ کورونا ٹسٹ کٹس کو دستیاب رکھا گیا ہے ۔ ہریش راؤ نے ونپرتی میں سڑکوں کی توسیع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ آسان کام نہیں ہے ۔ سدی پیٹ میں ایک سبھاش روڈ کی توسیع کے لیے دیڑھ سال کا وقت لگ گیا ۔ ونپرتی میں 6 سڑکوں کی توسیع کیلئے وزیر نرنجن ریڈی کی ستائش کی ۔۔ ن