اہل افراد میں 10,550 مکانات تقسیم، تاحال 1054 ہزار کروڑ روپئے کا خرچ
حیدرآباد :ریاست میں حکومت نے غریب عوام کیلئے 52,456 ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر کئے ہیں جن میں 10,550 مکانات عوام میں تقسیم کردیئے گئے ۔ حکومت نے ریاست کے شہری و دیہی علاقوں میں جملہ 2,86,057 لاکھ ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے ۔ تاحال 2.21 لاکھ ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر کیلئے ٹنڈرس طلب کرکے کاموں کا آغاز کیا گیا ۔ اسمبلی اجلاس کے پیش نظر محکمہ ہاؤزنگ کی جانب سے یہ تفصیلات جاری کئے گئے ۔ مالیاتی سال 2021-22 کیلئے حکومت نے بجٹ میں ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیرکیلئے 11 ہزار کروڑ روپئے مختص کئے اور ساتھ ہی مرکزی حکومت کی اسکیمات پی ایم اے وائی دیہی ، پی ایم وائی شہری اسکیمات کے تحت 125 کروڑ روپئے حاصل ہونے کا حکومت نے اندازہ لگایا ہے۔ محکمہ ہاؤزنگ نے بتایا کہ یہ 11 ہزار کروڑ روپئے سے منظور ہ مکانات کی تعمیرات مکمل کرنے اور ساتھ ہی ذاتی اراضیات رکھنے والوں کو مکانات تعمیر کرنے حکومت نے معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان فنڈز کو اس کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا ۔ محکمہ سے بتایا گیا کہ تاحال 10,054,49 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ۔ ابھی تک 1,02,893 ڈبل بیڈروم مکانات 90 فیصد تعمیر ہوگئے ۔ مختلف مرحلوں میں 65,685 ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیرات ہیں۔ مکانات کی تعمیرات کیلئے حکومت نے 8,742,99 کروڑ روپئے اور مرکزی حکومت 1,311,50 کروڑ روپئے خرچ کئے ۔ محکمہ ہاؤزنگ نے بتایا کہ ڈبل بیڈروم مکانات کی فراہمی کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ متعلقہ ضلع کے وزیر کی صدارت میں ارکان اسمبلی کے ساتھ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ صلع کلکٹر کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔