حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کے مختلف محکمہ جات میں خدمات انجام دینے والے 6 آئی اے ایس عہدیداروں کا تبادلہ کیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں چیف سکریٹری شانتی کماری نے ہفتہ کو احکامات جاری کئے ۔ وکاس راج کو اسپیشل چیف سکریٹری جی اے ڈی کے طور پر تقرر کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر شرتھ کو قبائلی بہبود کا سکریٹری ، کورا لکشمی کو اسپورٹس ڈائرکٹر ، ہریش کو محکمہ مال کا سکریٹری ، رادھیکا گپتا کو ضلع ملکاجگیری کا ایڈیشنل کلکٹر مقرر کیا گیا ہے ۔۔ 2