ریاست میں 64 گورنمنٹ نرسنگ کالجس قائم ہوں گے !

   

چیف منسٹر ریونت ریڈی کے اعلان کے بعد ہر 100 بیڈس پر مشتمل ایک کالج قائم کرنے کی تیاری
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ میں مزید 64 نرسنگ کالجس قائم ہونے کے قوی امکانات ہیں ۔ ہر 100 بیڈس پر مشتمل ہاسپٹل کے ساتھ چار سالہ بی ایس سی نرسنگ کالج قائم کرنے کا حکومت سنجیدگی سے جائزہ لے رہی ہے ۔ ہر کالج میں کم از کم 50 نشستیں رہیں گی ۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے پیر کو اس کا اعلان کیا تھا ۔ فی الحال 100 بیڈس پر مشتمل ہاسپٹلس تلنگانہ ودیا ودھنا پریشد کی نگرانی میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ ان تمام ہاسپٹلس کی ایریا ہاسپٹل کے طور پر شناخت کی جاتی ہے ۔ ریاست میں اس طرح کے 64 ہاسپٹلس ہیں ۔ اس کے علاوہ ( سی ایچ سی ) ہیلت سنٹرس کو ایریا ہاسپٹلس میں تبدیل کیا گیا ہے ۔ اس لحاظ سے فہرست میں مزید 25 ہاسپٹلس کا اضافہ ہورہا ہے ۔ جس میں ڈاکٹرس ، نرسنگ اسٹاف ، دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔ پہلے سے موجود 64 ایریا ہاسپٹلس میں نرسنگ کالجس قائم کرنے کے امکانات ہیں ۔ حکومت کے تازہ فیصلے سے تمام متحدہ اضلاع میں نرسنگ کالجس قائم ہورہے ہیں ۔ متحدہ ضلع رنگاریڈی کے حدود میں کونڈا پور ، ونستھلی پورم ، چیوڑلہ ، شاد نگر ، ابراہیم پٹنم ، میڑچل ، پرگی ، حیدرآباد کے حدود میں گولکنڈہ ، ملک پیٹ ، نامپلی ، دبیر پورہ ، ایریا ہاسپٹلس میں نرسنگ کالجس قائم ہونے کے امکانات ہیں ۔ متحدہ ضلع محبوب نگر کے حدود میں بادے پلی ، دیورکدرہ ، عالم پور ، کلواکرتی ، اچم پیٹ ، کولہاپور ، مکتھل متحدہ ضلع میدک میں نرسا پور ، سنگاریڈی ، جوگی پیٹ ، ظہیر آباد ، نارائن کھیڑ ، گجویل ، دوباک متحدہ ضلع نظام آباد کے حدود میں بودھن ، آرمور ، دراپلی ، یلاریڈی ، بچکنڈہ ، متحدہ ضلع عادل آباد میں اٹنور ، بوتھ ، بھینسہ ، بیلم پلی ، چنور ، کاغذ نگر ، متحدہ ضلع کریم نگر کے حدود میں حضور آباد ، کورٹلہ ، دھرما پوری ، منتھنی ، پداپلی ، ویملواڑہ ، حسن آباد ، متحدہ ضلع ورنگل کے حدود میں وردھنا پیٹ ، پرکال ، اسٹیشن گھن پور ، متحدہ ضلع کھمم کے حدود میں ستوپلی ، مدھیرا ، تروملا پالم ، بھدرا چلم ، اشوا راؤ پیٹ ، منگور ، ایلندو ، متحدہ ضلع نلگنڈہ کے حدود میں مریال گوڑہ ، ناگرجنا ساگر ، دیورکدرہ ، نکریکل ، حضور نگر ، کوداڑ ، تنگتورتی ایریا ہاسپٹل میں نرسنگ کالجس قائم ہوں گے ۔ فی الحال ریاست میں 22 گورنمنٹ نرسنگ کالجس ہیں ۔ جن میں 1460 بی ایس سی کی نشستیں ہیں ۔ دوسری جانب 78 خانگی کالجس ہیں ۔ سرکاری و خانگی کالجس میں جملہ 3150 نشستیں ہیں ۔ ہمارے پاس نرسیس کی قلت ہے ۔ مارچ میں کئی اسٹاف نرسیس ہیڈ نرسیس کی حیثیت سے ترقی حاصل کریں گے ۔ جس کے بعد نرسیس کی مزید قلت پیدا ہوجانے کے خدشات ہیں ۔۔ 2