ریاست میں 9 آئی پی ایس عہدیداروں کو ترقی : احکام جاری

   

حیدرآباد/6 فبروری ( سیاست نیوز) ریاست کے 9 آئی پی ایس عہدیداروں کو ترقی دیتے ہوئے احکامات جاری کئے گئے۔ 2002 آئی پی ایس بیاچ سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کاؤنٹر انٹلیجنس سل مسٹر راجیش کمار، ڈی آئی جی این شیو شنکر ریڈی اور پولیس کمشنر ورنگل ڈاکٹر وی رویندر کو انسپکٹر جنرل رتبہ پر ترقی دینے احکامات جاری کئے گئے ۔ اسی طرح سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کارتکیا کے رمیش نائیڈو، وی ستیہ نارائنا، بی سومتی، ایم سرینواسلو اور اے وینکٹیشورراؤ کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس رتبہ پر ترقی دینے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ سینئر آئی پی ایس عہدیداروں کے بڑے پیمانے پر اندرون دو یوم تبادلے کے امکانات ہیں۔