حیدرآباد۔/28 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ریاست میں ابھی تک کورونا سے متاثر ہونے والے افراد میں اندرون 20 سال متاثرین کی تعداد 90.561 ہے جبکہ اندرون 10 سال عمر والے بچوں کی تعداد 19,445 ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی عمر کے لحاظ سے ایک رپورٹ تیار کی ہے۔ تلنگانہ میں جملہ متاثرین میں مَردوں کا تناسب 61.4 فیصد ہے جبکہ خواتین کا تناسب 38.6 فیصد ہے جس کا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے۔31-40 سال عمر کے 21.8 فیصد عوام کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ۔ ان میں مَردوں کا تناسب 14.3 فیصد اور خواتین کا تناسب 7.5 فیصد ہے۔ 41-50 سال عمر کے 17.5 فیصد 51-60 عمر کے 14.4 فیصد 61 تا70 سال عمر کے 7.7 فیصد 71 تا 80 سال عمر کے 2.7 فیصد، 81 سال اور اس سے زیادہ عمر کے 0.7 فیصد عوام کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ن
