مستقبل کی ضرورتوں کو پورا کرنے بنیادی سہولتوں کیلئے خصوصی منصوبہ کی ضرورت ، کے ٹی آر
حیدرآباد /30 جولائی ( سیاست نیوز ) وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے شہروں کو ریاست اور ملک کیلئے معاشی انجن قرار دیتے ہوئے مستقبل کو ذہن میں رکھتے ہوئے شہروں کو درکار بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کی حکمت عملی تیار کرنے کا عہدیداروں کو مشورہ دیا ۔ اڈمنسٹریٹیو اسٹاف کالج آف انڈیا کے زیر اہتمام توسیعی اجلاس سے خطاب میںان خیالات کا اظہار کیا ۔ اس اجلاس میں تلنگانہ مہاراشٹرا ، ٹاملناڈو کے علاوہ دیگر ریاستوں کے اعلی عہدیداروں ‘ ماہرین شہری ترقیاتی کے ساتھ شہروں کی ترقی اور دوسرے امور پر 6 گھنٹوں جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں شہروں کی منصوبہ بند ترقی کیلئے ملک کی مختلف ریاستوں کے مثالی اقدامات پر غور و خوص کیا گیا ۔ وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے تلنگانہ حکومت کی جانب سے شہروں کی ترقی کیلئے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ریاست میں شہروں کی ترقی کیلئے خصوصی منصوبہ بندی تیار کی گئی ہے ۔ طویل اور مختصر مدتی پلان کے تحت ضرورتوں اور مستقبل کے چیالنجس کا سامنا کرنے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ شہر کو مستقبل میں درپیش مسائل کا حل برآمد کرنے ابھی سے بنیاد رکھی جارہی ہے ۔ بنیادی سہولتیں فراہمی کیلئے مختلف پراجکٹس کو ڈیزائن کرکے کام کیا جارہا ہے ۔ نشانہ کو عبور کرنے مختلف پروگرامس شروع کئے گئے ہیں ۔ شہروں کی ترقی اور بنیادی سہولتوں کو فراہمی کیلئے مسلسل اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہو ںنے محکمہ بلدی نظم و نسق کو بھی مشورہ دیا کہ وہ ترقیاتی کاموں کو جاری رکھتے ہوئے ضرورت پڑھنے پر ترمیمات کیلئے بھی تیار رہیں ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ اس طرح کے توسیعی اجلاس سے عہدیداروں کے کام کاج میں بھی تبدیلی آئے گئی ۔ اس طرح کے مزید اجلاس منعقد کرنے کا مشورہ دیا ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ماضی کے بہ نسبت شہروں کی ضروریات میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں آئی ہیں ۔ شہروں کی ترقی کیلئے جامع منصوبہ بندی تیار کرتے وقت مستقبل کی ضروریات پر زیادہ توجہ دینے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں شہری علاقے بڑی تیزی سے ترقی کر رہے ہیں ۔ اس کی مناسبت سے حکمت عملی تیار کرنے کا مشورہ دیا ۔