سابق حکومت پر جیون ریڈی کی برہمی ، فلٹر بیڈ کا معائنہ
جگتیال ۔ 14۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایم ایل سی جیون ریڈی نے کے ٹی آر کی جانب سے گذشتہ روز کانگریس حکومت پر کئے گئے تبصرے کی شدید مذمت کی اور کہاکہ کانگریس پارٹی کو حکومت چلانے کا تجربہ ہے ،کے ٹی آر کو تکلیف اٹھانے کی ضرورت نہیں، انہوں نے کہا 60 ہزار کروڑ کے قرض سے تشکیل شدہ نئی ریاست کو 6 لاکھ کروڑ سے زائد قرض کے دلدل میں ڈال دینے پر برہمی کا اظہار کیا ریاست کی آمدنی حاصل کرنے کے لیے تلنگانہ سماج پر لاکھ کروڑ قرض کا بوجھ ڈالکر انہیں شراب کا عادی بنانے کا الزام لگایا 8 ہزار کروڑ شراب کی آمدنی کو 40 ہزار کروڑ تک لے جانے کا الزام لگا یا۔ انہوں نے کہا عوامی بہبود ہی بنیادی مقصد کے تحت شراب سے چھٹکارے کیلئے کوشش کر ر ہے ہیں ہر گاؤں میں بیلٹ شاپس کے قیام کا کے ٹی آر اور کے سی آر ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا نئی حکومت کو مبارکباد دینے کے بجائے تنقید کرنا درست نہیں۔ دریں اثناء یم یل سی جیون ریڈی نے آج کانگریس پارٹی قائدین کے ہمراہ ضلع جگتیال پولاس کا دورہ کیا اورموضع میں واقع فلٹر بیڈ کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے عہدیداروں کو فلٹر بیڈ کی تزئین نو اور مرمت کے لیے درکار فنڈس کی تخمینہ لاگت تیار کیا جائے تاکہ عوام کو پینے کیلئے صاف و شفاف پانی کی سربراہی کی جا سکے اس موقع پر یم پی پی نندیا اور دیگر قائدین اور آفیسرس موجود تھے۔