ریاست کیلئے راج شیکھر ریڈی کی خدمات ناقابل فراموش

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد میں آنجہانی چیف منسٹر کی برسی تقریب، کانگریس قائدین کا خطاب

نظام آباد :آنجہانی ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی برسی کے موقع پر آج ضلع کانگریس کی جانب سے ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کو زبردست خراج پیش کیا گیا ۔ پردیش کانگریس کے پریسیڈنٹ مسٹر مہیش کمار نے اس پروگرام میں خصوصی طور پر شرکت کی ۔ کانگریس بھون میں وائی ایس را ج شیکھر ریڈی کے پوٹریٹ پر مہیش کمار گوڑ، طاہر بن حمدان ، بھوپت ریڈی ، ناگیش ریڈی و دیگر نے ان کی تصویر پر پھول مالا چڑھاکر خراج عقیدت پیش کیا ۔ مسٹر مہیش کمار گوڑ نے اس موقع پر راج شیکھر ریڈی کے خدمات کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر راج شیکھرریڈی کوکانگریس پارٹی ہمیشہ یاد رکھے گی ان کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ 2003 ء میں پدیاترا کے ذریعہ 2004 ء میں کانگریس کو اقتدار میں لایا اور اقتدار میں لانے کے بعد فیس ریمبرسمنٹ، مسلمانوں کو چار فیصد تحفظات، آروگیہ شری کے علاوہ نظام آباد ضلع کیلئے 3لاکھ ایکر کو پانی سیراب کرنے کیلئے پرانہیتا چیوڑلہ پراجیکٹ پیاکیج نمبر 20-21 شروع کرتے ہوئے 80 فیصد کاموں کو مکمل کیا تھا ۔ ٹی آرایس اقتدار میں آنے کے بعد پراجیکٹ کے ری ڈیزائن کے نام پر اس کے تخمینہ میں اضافہ کرتے ہوئے ابھی تک مکمل نہیں کیا ۔ راج شیکھر ریڈی کانگریس کیلئے ریڑھ کی ہڈی تھے اور راہول گاندھی کو وزیر اعظم بنانا ان کا خواب تھا ۔ راج شیکھر ریڈی کے ادھورے خواب کو پورا کرنے کی خواہش کرتے ہوئے کہا کہ راج شیکھرریڈی کے عزائم کو آگے بڑھانے میںشرمیلا جگن موہن ریڈی نے نقصان پہنچایا ہے اس موقع پر اربن کانگریس کے انچارج طاہر بن حمدان نے کہا کہ راج شیکھر ریڈی 30سال کے عمر میں ہی ریاست کے صدر کی حیثیت سے نامزد کئے گئے یہ ہمیشہ کانگریس پارٹی کیلئے اپنے آپ کو وقف کردیا تھا ان کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیاجاسکتا ۔ اس موقع پر کانگریس قائدین محمد جاوید اکرم ، زاہد بن حمدان ، یوتھ کانگریس ، این ایس یو کانگریس قائدین نے شرکت کی۔