الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن کی وضاحت ، تمام زمروں میںشامل برقی صارفین کو راحت
حیدرآباد ۔ یکم ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیش ( ERC ) نے واضح کیا ہے کہ ریاست میں برقی کے شرحوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا ۔ الیکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن نے برقی کی تقسیم کار کمپنیوں (DIS COMS) کی جانب سے تجویز کردہ مجموعی آمدنی کی ضرورت (ARR) پر عوامی سماعت مکمل کی ERC نے 65,849.74 کروڑ روپئے کی تجویز میں 7,221.65 کروڑ روپئے کی کٹوتی کرتے ہوئے 58,628.09 کروڑ روپئے کی منظوری دی ہے ۔ ریاستی حکومت 13,499.41 کروڑ روپئے کے خسارے کو پورا کرنے کے لیے رضا مندی کا اظہار کیا جس سے برقی صارفین پر عائد ہونے والا مالی بوجھ ختم ہوگیا ہے ۔ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن کے صدر نشین جسٹس دیوراجو ناگا راجن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست میں 1.9 کروڑ برقی صارفین ہیں جن میں 1.37 کروڑ گھریلو صارفین 29.15 لاکھ زرعی کنکشن 19.89 لاکھ تجارتی اور 4.5 لاکھ صنعتی کنکشن ہیں ۔ ان میں کسی بھی شعبہ میں برقی کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا ۔ ڈسکامس نے برقی خریدی کے لیے 50,571.82 کروڑ ، تقسیم کے اخراجات کے لیے 9,341.50 کروڑ روپئے کی تجویز پیش کی ۔ ERC نے خریداری کے لیے 45,350.33 کروڑ تقسیم کے اخراجات کو 7,644.85 کروڑ روپئے گھٹا دیا ۔ ای آر سی نے انکشاف کیا ہے کہ یادادری پراجکٹ کے چند یونٹ ابھی مکمل نہیں ہوئے جس کے تناظر میں تخمینوں پر نظر ثانی کی گئی ہے ۔ زرعی برقی کی کھپت پر ڈسکامس کا سائنسی طور پر جائزہ لیا گیا جس کے بعد ان تخمینوں کو مسترد کردیا گیا جو مناسب طریقوں سے تجویز نہیں کئے گئے تھے ۔ اس طرح جملہ 65,849.74 کروڑ روپئے کی تجاویز میں 58,628.09 کروڑ روپئے کو منظوری دی گئی ۔ جس کے نتیجے میں 7,221.65 کروڑ روپئے کی کٹوتی ہوئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ یادادری پاور پراجکٹ مکمل ہونے کی امید ہے ۔ لیکن اب تک یادادری میں صرف یونٹ ۔ 2 گذشتہ جنوری میں شروع ہوا ہے ۔ ای آر سی نے اس کے مطابق تخمینوں پر نظر ثانی کی ہے ۔۔ 2