ریاست کی تمام شعبوں میں تیز رفتار ترقی

,

   

تلنگانہ رائس باؤل ْآف انڈیا ، راج بھون میں یوم جمہوریہ تقریب سے گورنر کا خطاب ، چیف منسٹر اور وزرا کی عدم شرکت

حیدرآباد۔ 26 جنوری (سیاست نیوز) گورنر تلنگانہ ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے راج بھون میں منعقدہ 73 ویں یوم جمہوریہ تقریب میں قومی پرچم کشائی کرتے ہوئے ریاست کے عوام کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے تلنگانہ کے رائس باؤل آف انڈیا اور حیدرآباد کے میڈیکل ہب میں تبدیلی ہو جانے کا دعویٰ کیاہے ۔ تلنگانہ میں کورونا کے کیسیس میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے یوم جمہوریہ تقریب کو پبلک گارڈن (باغ عامہ) سے راج بھون منتقل کیا گیا۔ اس تقریب سے چیف منسٹر کے سی آر، ریاستی وزراء اور عوامی منتخب نمائندے غیر حاضر رہے۔ چیف سکریٹری سومیش کمار، ڈی جی پی ایم مہیندر ریڈی کے علاوہ دوسرے اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔ گورنر نے اپنے خطاب میں کورونا بحران کے دوران فرنٹ لائن واریرس کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان بہت جلد 200 کروڑ کی ٹیکہ اندازی کے نشانہ کو عبور کرے گا۔ دنیا کے تمام ممالک میں آبادی کے تناسب سے دوسرا بڑا ملک ہونے کے باوجود ہندوستان میں ٹیکہ اندازی کی مہم تیزی سے جاری ہے۔ یہی نہیں ملک میں دیسی کورونا ویکسین تیار کیا جارہا ہے اور شہر حیدرآباد ویکسین تیاری کا مرکز ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک کو ہندوستان میں تیار کردہ ویکسین برآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے دستور کی تیاری میں اہم رول ادا کرنے والے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو خراج پیش کرتے ہوئے جمہوری اقدار و اصولوں کا احترام کرنے کی ہر ایک سے اپیل کی۔ گورنر نے کہا کہ صرف مختصر عرصہ میں ریاست تلنگانہ تمام شعبوں میں نمایاں مقام حاصل کرچکا ہے۔ زرعی پیداوار میں سرفہرست مقام حاصل کرچکا ہے۔ تلنگانہ کو رائس باؤل آف انڈیا میں تبدیل کرنے پر کسانوں سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ شہر حیدرآباد طب کے شعبہ میں تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ ریاست میں غریب عوام کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ مرکزنے ریاست کیلئے 8 میڈیکل کالجس منظور کئے ہیں۔ تلنگانہ نے کئی فلاحی اسکیمات شروع کی ہیں۔ ن