جگتیال میں منعقدہ اجلاس سے ضلع کلکٹر روی کا خطاب
کورٹلہ /13 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹر روی ڈسٹرکٹ کلکٹر جگتیال نے جمعرات کے دن شریمتی انم لاونیا انیل کی صدارت میں منعقد 2020-21 کے تخمینی بجٹ کے اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس کی وصولی میں مجلس بلدیہ کورٹلہ کو نمایاں مقام حاصل ہوا ہے ۔ اب تک 98 فیصد ٹیکس وصول کیا جانا قابل ستائش بات ہے ۔ اس اجلاس میں رکن اسمبلی کورٹلہ مسٹر کے ودیا ساگر راؤ اڈیشنل کلکٹر بی راجیشم نے شرکت کی ۔ قبل ازیں مجلس بلدیہ کورٹلہ کے عہدیداروں نے ایجنڈہ کے نکات پر مشتمل سالانہ تخمینی بجٹ کونسلروں کے سامنے پیش کیا ۔ 2020-21 کے مالیاتی سال کیلئے تخمینی بجٹ آمدنی 3263.11 لاکھ روپئے اخراجات 3235.40 لاکھ روپئے کا بجٹ عہدیداروں نے تیار کیا ۔ سلک بجٹ 27.71 لاکھ روپئے کا عہدیداروں نے تخمینی بجٹ تیار کیا کونسلروں نے متفقہ طور پر اس بجٹ کو منظوری دی ۔ عہدیداروں نے نئے راشن کارڈ کیلئے درخواستیں دینے کے سلسلے میں وارڈ کونسلروں سے خواہش کی ۔ جس پر بی جے پی کونسلر جناب پی گنیش نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ جن لوگوں نے راشن کارڈ جاری نہیں کئے گئے ۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر جگتیال نے اس واقع کا جائزہ لیکر مسائل کی یکسوئی کرنے کا تیقن دیا ۔ اجلاس کے آغاز سے قبل مجلس بلدیہ کورٹلہ کے ( لوگو) کی نقاب کشائی کی گئی ۔ پٹناپرگتی پروگرام کے سلسلے میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کلکٹر نے ممبروں کو واقف کروایا ۔ ضلع کلکٹر جگتیال نے حکومت کی جانب سے کئے جارہے اسکیمات کو عوام تک پہونچانے کیلئے عوامی نمائندوں اور عہدیداروں سے اقدامات کرنے کو کہا ۔ رکن اسمبلی کورٹلہ مسٹر کے ودیا ساگر راؤ نے کی گئی اپنی تقریر میں عوامی نمائندوں سے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ فنڈس کا مناسب ڈھنگ سے استعمال کرنے کو کہا ۔ انہوں نے کہا کہ کورٹلہ کی ترقی کیلئے وہ اپنی جانب سے ہر ممکنہ کوشش کر رہے ہیں ۔ ٹیکس کی وصولی کے سلسلے میں عمدہ کارکردگی پیش کرتے ہوئے ڈیوٹی انجام دینے والے مزدوروں ، ملازمین کو ڈسٹرکٹ کلکٹر مسٹر روی کے ساتھ عوامی نمائندوں نے تہنیت پیش کی۔ اس پروگرام میں نائب چیرمین مجلس بلدیہ گڈہ مدی پاون ، کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ مسٹر ایاز ، ڈی ای ای پربھاکر کونسلرس ، جناب مظہر احمد سجو ، محمد انور ، فرحت ، نازیہ تبسم ، نازیہ پروین ، ریشما ، فردین ، جی سرینواس نے شرکت کی ۔