ریاست کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے راج شیکھر ریڈی کی خدمات یادگار

   

سابق چیف منسٹر کی برسی کے موقع پر نظام آباد میں کانگریس قائدین کا خراج عقیدت

نظام آباد :آنجہانی چیف منسٹر وائی ایس راج شیکھرریڈی کی برسی کے موقع پر آج ضلع کانگریس کی جانب سے زبردست خراج عقیدت پیش کی گئی ریاست کے ہمہ جہتی ترقی کیلئے راج شیکھرریڈی کی جانب سے کئے گئے اقدامات ایک مثال بن کر رہ گئی ۔ صدر ضلع کانگریس موہن ریڈی کی صدارت میں اربن کانگریس کے انچارج طاہر بن حمدان ، پی سی سی سکریٹری گڑگو گنگادھر ، کانگریس قائدین محمد جاوید اکرم ، گنگاریڈی ، این ایس یو آئی یوتھ کانگریس و دیگر قائدین نے راج شیکھرریڈی کے پوٹریٹ پر پھول مالا چڑھاکر خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے اربن کانگریس کے انچارج طاہر بن حمدان نے کہا کہ راج شیکھرریڈی کے دور میں اقلیتوں کی فلاح بہبودی کیلئے کئی ایک اقدامات کئے گئے ۔ چار فیصد تحفظات فراہم کرنے کے علاوہ فیس ریمبرسمنٹ کے ذریعہ اقلیتی طلباء کی تعلیم کے فروغ کیلئے کئی ایک اقدامات کیا جس کی وجہ سے مسلمانوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع حاصل ہوا انہوں نے آروگیہ شری کے ذریعہ غریب عوام کے علاج معالجہ کیلئے کئی ایک اقدامات کئے ۔ اس کے علاوہ ضلع کے آبپاشی کو فروغ دیتے ہوئے پرانہیتا چیوڑلہ ، علی ساگر ، گتپا ، چوٹ پلی ہنمنت ریڈی کے علاوہ دیگر پراجیکٹوں کے تعمیری کاموں کوانجام دیا اور تلنگانہ یونیورسٹی کے قیام کے علاوہ میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایا۔ راج شیکھر ریڈی کی اسکیمات کو کبھی بھی اعتراف نہیں کیا جاسکتا۔ صدر ضلع کانگریس موہن ریڈی نے کہا کہ راج شیکھرریڈی کے دور حکومت میں اندراماں امکنہ جات ، مفت برقی سربراہی ، 108 ، 104 ایمبولنس کے علاوہ میڈیکل کالج اور پراجیکٹوں کی تعمیر عمل میں لائی گئی اور یہ ہمیشہ غریبوں کے مسیحا تھے جس کی وجہ سے آج بھی غریب عوام راج شیکھرریڈی کے دور کو یاد کیا کرتے ہیں ان کی خدمات قابل ستائش رہی ۔ پی سی سی سکریٹری گڑ گو گنگادھر نے کہا کہ راج شیکھرریڈی تمام طبقات کی فلاح وبہبود کیلئے کئی ایک کام انجام دیا ۔ راج شیکھرریڈی ضلع سے خصوصی تعلق تھا جس وجہ سے ضلع کی ترقی یقینی ہوئی ہے ۔ راج شیکھرریڈی کی خدمات کو خراج پیش کیا گیا ۔