ریاست کی ہمہ گیر ترقی میں کے سی آر کا اہم رول

   

میدک میں کے سی آر کی سالگرہ تقریب ،پدمادیویندر ریڈی کا خطاب
میدک۔ 18 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک میں بی آر ایس پارٹی دفتر میں تلنگانہ کے اولین وزیر اعلیٰ اور بی آر ایس پارٹی کے سربراہ کے چندر شیکھر راؤ کی 72ویں سالگرہ شان و شوکت کے ساتھ منائی گئی، اس موقع پر سابق ڈپٹی اسپیکر و ضلع پارٹی صدر یم پدما دیویندر ریڈی نے پارٹی کونسلرز، قائدین اور کارکنوں کے ہمراہ کیک کاٹ کر مبارکباد پیش کی اور ایک دوسرے کو کیک کھلا کر خوشی کا اظہار کیا۔ ایم پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ کے سی آر نے تلنگانہ ریاست کے قیام کے لئے بے شمار قربانیاں دیں اور مرکزی حکومت کو جھکنے پر مجبور کرتے ہوئے عوام کا دیرینہ خواب پورا کیا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں ریاست کو ہمہ جہت ترقی دی گئی اور تلنگانہ کو نمایاں مقام تک پہنچانے کا سہرا کے سی آر کے سر ہے، ضلع میدک کی جانب سے پارٹی قائدین اور کارکنوں نے کے سی آر کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی درازیٔ عمر اور صحت و تندرستی کے لئے دعا کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ آنے والے دنوں میں وہ دوبارہ ریاست کے وزیر اعلیٰ بنیں گے، اس تقریب میں سابق مارکیٹ کمیٹی چیئرمین کرشنا ریڈی، ٹاؤن پارٹی کنوینر و کونسلر ماملا انجنیاولو، سیکریٹری کرشنا گوڑ، بلدی کونسلرس للیتا، سواروپ، گنگا منی، ادئے کمار، زبیر احمد، دیپک،غوث قریشی خواجہ سہیل محی الدین،انیس فاطمہ امداد ششی دھرریڈی، سابق کونسلرس کوٹالہ وشوم، آر کے سرینواس، مایا ملیشم، چندرکلا، وجیہ لکشمی، سابق ضلع پریشد نائب صدر یم لاونیا ریڈی، میدک منڈل پارٹی صدر یم انجا گوڑ، یادوپایلہ دیوستھانم کے سابق چیئرمین وشنو وردھن ریڈی اور دیگر قائدین و کارکنان کی کثیر تعداد شریک رہی۔