ریاست کے بیشتر اضلاع اور شہر میں بارش کا امکان

   

حیدرآباد14 اپریل (سیاست نیوز ) تلنگانہ اضلاع میں بارش کی پیش قیاسی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جنوبی و شمالی ریاستوں میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی ہوگی اور راحت ملیگی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق 14 اپریل رات سے حیدرآباد ‘ رنگاریڈی ‘ سکندرآباد‘ میڑچل ‘ ملکا جگری کے علاوہ میدک اور محبوب نگر میں بارش کے ساتھ درجہ حرارت میں گراوٹ آئیگی اور اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں ۔ کہا جا رہاہے کہ آئندہ 72 گھنٹوں میں اضلاع میں بارش کے بعد موسم میں تبدیلی آئے گی۔ نواحی علاقوں راجندر نگر ‘ عطا پور‘ بندلہ گوڑہ ‘ اپل میں آج مطلع ابرآلود رہا لیکن مرکزی علاقوں میں دھوپ جوں کی توں دیکھی گئی ۔