ریاست کے تقریبا تمام ذخائر آب لبریز

   

حیدرآباد۔22جولائی (سیاست نیوز) ریاست بھر میں جاری مسلسل بارش کے نتیجہ میںتقریبا تمام آبپاشی پراجیکٹس اور ذخائر آب لبریز ہوچکے ہیں۔ گوداوری طاس کے علاقوں میںسوائے نظام ساگر اور سنگور کے اور کرشنا طاس کے علاقوں میں سوائے سری سیلم اور ناگرجنا ساگر کے تمام بڑے ڈیم یا تو بھر چکے ہیں یا پھر یہ بھرنے کے قریب ہیں۔ کڈیم ڈیم میں جملہ 1.92 لاکھ کیوسکس پانی کا بہاو یلم پلی میں آ رہا ہے جبکہ اس پراجیکٹ سے جملہ 2.54 لاکھ کیوسکس پانی کو نچلے علاقوں کیلئے چھوڑا جا رہا ہے ۔