حیدرآباد: 27 جولائی (سیاست نیوز) حکومت نے ریاست میں مسلسل بارش کے سبب تعلیمی اداروں کو کل 28 جولائی جمعہ کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ چیف منسٹر چندر شیکھر رائو نے وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی کو ہدایت دی کہ جمعہ کو تمام تعلیمی اداروں کو تعطیل کے احکام جاری کئے جائیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو دن سے اسکول اور کالجس کو تعطیلات ہیں اور حکومت نے مزید ایک دن توسیع کردی ۔ سکریٹری محکمہ تعلیم نے ریاست کے تمام اسکول و کالجس کو جمعہ کو تعطیل کے احکام جاری کئے۔ گزشتہ ہفتے 20 جولائی کو اچانک تعطیل کا اعلان کیا گیا جس کے بعد 21 اور 22 جولائی کو گریٹر حیدرآباد میں سرکاری دفاتر و تعلیمی اداروں کو تعطیلات دی گئیں۔ ریاست میں بارش پر حکومت نے چہارشنبہ و جمعرات کو تعلیمی اداروں کو تعطیلات دی اور آج مزید ایک دن کی توسیع کی گئی۔ ہفتے کو یوم عاشورہ کی تعطیل رہے گی ۔