ریاست کے تمام تعلیمی اداروں کو آج اور کل تعطیل

   

بارش کے پیش نظر چیف منسٹر کے سی آر کا فیصلہ
حیدرآباد ۔ 25 ۔ جولائی (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست میں جاری موسلادھار بارش کے سبب تعلیمی اداروں کو چہارشنبہ 26 جولائی اور جمعرات 27 جولائی کو2 روزہ تعطیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف منسٹر نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کرنے کی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی کو ہدایت دی ہے۔ چیف منسٹر کے قریبی ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ریاست کے بیشتر علاقوں میں شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے اور ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر نے اس ضمن میں اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ مشاور کی تھی۔ شدید بارش کی صورت میں طلبہ اور سرپرستوں کو دشواریوں سے بچانے کیلئے چیف منسٹر نے چہارشنبہ اور جمعرات کو ریاست کے تمام تعلیمی اداروں کو تعطیل دینے کا فیصلہ کیا ہے اور فوری احکامات جاری کرنے کی ہدایت دی۔گزشتہ ہفتہ شدید بارش کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو تعطیل کا فیصلہ کرنے میں تاخیر کے سبب طلبہ اور سرپرستوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ع