ریاست کے درجہ حرارت میں اضافہ کا امکان

   

حیدرآباد: تلنگانہ میں آئندہ 72گھنٹے کے دوران بعض مقامات پر اعظم ترین درجہ حرارت امکان ہے کہ معمول سے دو تا تین ڈگری زائد رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی۔ اپنے بلیٹن میں اس نے کہا کہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ، ساحلی اے پی، یانم اور رائل سیما میں موسم کے خشک رہنے کا امکان ہے۔ اعظم ترین درجہ حرارت42ڈگری سلسیس تلنگانہ کے ضلع عادل آباد اور رائل سیما کے کرنول میں 40.6 ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔ حیدرآباد میں اعظم ترین اور اقل ترین درجہ حرارت تقریبا بالترتیب 39.3 اور 25.6 ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔