’ از آف ڈوینگ بزنس ‘ میں تلنگانہ کو نمایاں رینک کے حصول کا مشورہ : کے ٹی آر
حیدرآباد :۔ ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر شہر حیدرآباد کے علاوہ ریاست کے دوسرے شہروں میں آئی ٹی اور صنعتوں کی توسیع کا اعلیٰ سطحی اجلاس پرگتی بھون میں منعقد کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ ترقی کو صرف حیدرآباد تک محدود کرنے کے بجائے ریاست کے دوسرے شہروں میں توسیع دینا ضروری ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک محبوب نگر ، ورنگل اور کھمم شہروں میں آئی ٹی کو توسیع دینے کے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ورنگل میں چند آئی ٹی کمپنیوں نے اپنے کام کاج کا آغاز کردیا ہے ۔ دوسرے مرحلے میں مزید آئی ٹی کمپنیاں اپنے کام کاج کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ایک دو مشہور کمپنیاں بہت جلد شہر ورنگل کا رخ کریں گی ۔ ان کمپنیوں سے محکمہ آئی ٹی کا تبادلہ خیال جاری ہے ۔ گروتھ ان ڈسپریشن پالیسی پر مثبت ردعمل حاصل ہورہا ہے ۔ اس اجلاس میں وزیر کے ٹی آر نے ناچارم اور اُپل کے انڈسٹریل ایریا میں آئی ٹی پارک کی تعمیرات کا جائزہ لیا ہے ۔ ساتھ ہی چیف سکریٹری سومیش کمار کو ٹیلی فون کرتے ہوئے آئی ٹی پارکس کی تعمیرات میں مکمل تعاون کرنے کی خواہش کی ۔ کے ٹی آر نے عہدیداروں کو بتایا کہ ضلع محبوب نگر کے دیوٹی پلی علاقہ میں کئی کمپنیاں سرمایہ کاری کرنے کا پیشکش کررہی ہیں ۔ ریاستی وزیر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس مرتبہ ’ از آف ڈوینگ بزنس ‘ میں تلنگانہ کو نمایاں رینک حاصل کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں ۔۔