ریاست کے سرکاری اسکولس میں انگریزی میڈیم کا جلد آغاز : سبیتا

   

حیدرآباد 14 ستمبر( این ایس ایس ) حکومت نے ریاست بھر کے سرکاری اسکولس میں انگلش میڈیم متعارف کروانے پر توجہ مرکوز کی ہے کیونکہ اولیائے طلبا اپنے بچوں کو انگلش میڈیم اسکولس میںداخلہ دلوانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے 8000 اسکولس میںانگلش میڈیم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کونسل میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے سرکاری اسکولس میں بچوں کے داخلہ کو یقینی بنانے گذشتہ دو سال سے ایسے اقدامات کئے ہیں۔ علاوہ ازیں 11 ہزار آنگن واڑی مراکز کو 11 ہزار پرائمری اسکولس سے مربوط کردیا گیا ہے ۔اس بات کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آنگن واڑی مراکز میں داخلہ پائے طلبا بھی سرکاری اسکولس میں اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکیں۔ حکومت اس سلسلہ میں اپنی جانب سے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور اس کے اچھے نتائج مل رہے ہیں۔