حیدرآباد۔12ستمبر۔(سیاست نیوز) تلنگانہ کے مختلف اضلاع بالخصوص کمرم بھیم آصف آباد‘ منچریال‘پدا پلی ‘ جئے شنکر بھوپل پلی ‘ملوگو ‘ بھدادری اور کوتہ گوڑم میں آئندہ 3 یوم موسلادھار بارش کی پیش قیاسی کی گئی ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ بیشتر اضلاع میں آئندہ تین یوم شدید بارش ہوگی ۔ شمالی اور مشرقی اضلاع میں بھی بارش کی پیش قیاسی ہے ۔خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی سے تلنگانہ و اوڈیشہ کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے ۔13 تا 14 ستمبر عادل آباد‘ جگتیال ‘ کمرم بھیم ‘ آصف آباد‘ منچریال اور بھوپال پلی میں شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں ورنگل اربن ورورل میدک‘ سنگاریڈی ‘کاما ریڈی اور وقار آباد میں بھی بارش کا امکان ہے ۔نرمل و اطراف میں بھی بارش ہوسکتی ہے ۔