حیدرآباد 5 ستمبر ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیات نے آج انتباہ دیا ہے کہ ریاست میں کچھ مقامات پر شدید بارش ہوگی ۔ محکمہ نے کہا کہ عادل آباد ‘ نرمل ‘ منچریال ‘ کمارم بھیم ‘ نظام آباد ‘ میدک ‘ سدی پیٹ ‘ کاماریڈی ‘ راجنا سرسلہ ‘ پیداپلی جگتیال ‘ ورنگل اربن و رورل ‘ ملگ ‘ کھمم ‘ محبوب نگر ‘ نلگنڈہ ‘ بھدرادری ‘ کتہ گوڑم اور سوریہ پیٹ میں کچھ مقامات پر شدید بارش ہوگی ۔ اس کے علاوہ بیشتر مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش اور گرج چمک ہوسکتی ہے ۔ حیدرآباد اور اطراف کے علاقوں میں مطلع ابر آولود رہے گا اور ایک یادو موقعوں پر بارش ہوسکتی ہے یا گرج چمک ہوسکتی ہے ۔ درجہ حرارت اعظم ترین 30 ڈگری اور اقل ترین 23 ڈگری سلسئیس کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔ جنوب مغربی مانسون تلنگانہ میں معمول کے مطابق ہے ۔ کئی مقامات پر بارش ہوئی ۔