ریاست کے میڈیکل کالجس کی آج سے کشادگی

   

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنسیس 29 جولائی سے مرحلہ وار مسلمہ میڈیکل کالجس کی دوبارہ کشادگی کی اجازت دے دی ہے تاکہ ایم بی بی ایس کے طلبہ کے پریکٹیکل کلاسس اور کلینکل پوسٹنگ کی جاسکے۔ کورونا وائرس وباء کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے ریاست کے ہیلت سائنسس کالجس ایم بی بی ایس طلبہ کو آن لائین تعلیم فراہم کر رہے تھے۔عہدیداروں کے مطابق تھیوری کلاسس شیڈول کے مطابق مکمل ہوچکے ہیں۔ لہذا پریکٹیکل ، کلینیکل پوسٹنگ کیلئے میڈیکل کالجس کو دوبارہ کھولنے کی فوری ضرورت ہے۔ اسی طرح ایم بی بی ایس طلبہ کے امتحانات منعقد کئے جا سکیں۔