حیدرآباد14ستمبر (سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے 6اضلا ع میں آئندہ 48 گھنٹوں میں بارش کی پیش قیاسی کی اور آرینج الرٹ جاری کیا ۔ شدید بارش کے نتیجہ میں کئی ذخائر آب میں سیلاب کا خطرہ ہے۔ محکمہ نے بتایا کہ نرمل ‘ بھدادری ۔ کتہ گوڑم‘ ملوگو‘ سنگاریڈی ‘ سدی پیٹ و حیدرآباد میں شدید بارشوں کا امکان ہے اور موسم سرد ہوسکتا ہے ۔ محکمہ کی پیش قیاسی میں کہاگیا کہ مطلع ابرآلود ہونے اور وقفہ وقفہ سے بارش سے درجہ حرارت میں کمی آئیگی ۔ دونوں شہروں کے بیشتر علاقوں میں اتوار کی شب ہلکی اور تیز بارش ہوئی جبکہ مشرقی حصہ میں اچانک تیز بارش سے پانی سڑکوں پر جمع ہونے کی بھی اطلاعات ملیں ۔ ملوگو میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش ہوئی ۔3