ریاست کے کئی مقامات پربارش

   

حیدرآباد11جنوری(یو این آئی) خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباو کے زیر اثر تلنگانہ کے کئی مقامات پر بارش ہوئی۔سدی پیٹ کے رامارم میں 8.6سنٹی میٹر بارش ہوئی۔ پداکوڑ میں 7.8سنٹی میٹر،گنڈی پلی میں 6.2سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔جگتیال، سرسلہ، کاماریڈی میں کئی مقامات پر تین تا چار سنٹی میٹر بارش ہوئی۔ عادل آباد کے بیشتر مقامات پر بھی بارش ہوئی ۔ضلع کے نرمل، نیراڈی گنڈا، سارنگا پور ، اندرولی ، اوٹنور، پوسامنڈلوں میں گرج وچمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ صبح ہی سے بارش کی وجہ سے موسم سرد ہوگیا اور درجہ حرارت میں بھی گراوٹ آئی ۔ بارش کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔محکمہ موسمیات نے 13 جنوری تک ریاست کے بیشتر مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔