ریاست کے 119 اسمبلی حلقوں میں 14 نومبر سے کانگریس قائدین کی پد یاترا

   

تلگو ریاستوں کے انضمام پر بیان بازی سے کانگریس بے تعلق، ضلع اور منڈل صدور کا اجلاس
حیدرآباد۔یکم ۔نومبر (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے ضلع کانگریس ، سٹی کانگریس صدور ، ورکنگ پریسیڈنٹس اور مختلف محاذی تنظیموں کے قائدین کو ہدایت دی ہے کہ پارٹی کی رکنیت سازی مہم پر توجہ مرکوز کریں ۔ جنرل سکریٹری انچارج تلنگانہ مانکیم ٹیگور کی موجودگی میں گاندھی بھون میں ضلع کانگریس اور سٹی کانگریس صدور اور اہم قائدین کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں رکنیت سازی کے علاوہ عوامی مسائل پر احتجاجی پروگراموں کے لائحہ عمل کو قطعیت دی گئی ۔ بعد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے تشہیری کمیٹی کے صدرنشین مدھو یاشکی گوڑ اور کنوینر عظمت اللہ حسینی نے بتایا کہ رکنیت سازی کے سلسلہ میں ضلع کانگریس منڈل اور بلاک سطح پر قائدین کو متحرک کرنے کیلئے 8 اور 9 نومبر کو حیدرآباد کے بوئن پلی میں دو روزہ اورینٹیشن کیمپ کا انعقاد آئے گا ۔ 14 تا 21 نومبر کانگریس قائدین پد یاترا کرتے ہوئے گاؤں گاؤں پہنچ کر عوام سے ملاقات کرینگے ۔ مدھو یاشکی گوڑ نے بتایا کہ پد یاترا کیلئے اضلاع کے انچارجس کا تقرر کیا جائے گا۔ ریاست کے تمام 119 اسمبلی حلقوں میں پد یاترا کی جائیگی ۔ مدھو یاشکی نے تلنگانہ میں بیروزگار نوجوانوں کی خودکشی کے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پرگتی بھون پر احتجاج منظم کرنے والے یوتھ کانگریس قائدین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مہیش نامی نوجوان نے کل منچریال میں خودکشی کرلی کیونکہ وہ روزگار کے حصول میں ناکام ہوچکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ خودکشی کے واقعات پر چیف منسٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ تلنگانہ میں آندھرا کے کنٹراکٹرس کو مختلف پراجکٹس کے کام الاٹ کئے گئے ہیں۔ یادگیری گٹہ مندر کے ترقیاتی کام آندھرا کے کنٹراکٹرس کو الاٹ کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ نکسلزم سے متعلق ریونت ریڈی کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ ریونت ریڈی نے کہا تھا کہ نکسلزم کے احیاء سے ناانصافیوں کا خاتمہ ہوگا اور فلاحی اسکیمات پر عمل آوری کیلئے حکومت مجبور ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تلگو ریاستوں کے انضمام سے متعلق قائدین کی بیان بازی ان کی انفرادی رائے ہے۔ ر